1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کراچی: مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک جا پہنچا
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک جا پہنچا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کے بعد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ،جس کے باعث علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا،لیکن شہری زیادہ دیر خوش نہ رہ سکے،کیونکہ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی متاثرہ علاقوں میں گلشن اقبال،ڈیفنس،شاہ فیصل کالونی،گلستان جوہر،لیاقت ا?باد،لسبیلہ،پٹیل پاڑہ،بوٹ بیسن اور کلفٹن کے علاقے شامل ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث شہریوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔کے ای ایس سی انتظامیہ اور لیبریونین کے درمیان ہونے والا تنازع حل تو ہوگیا لیکن لوڈشیڈنگ کے دورانیے کے اضافے کے معاملے پر ترجمان کے ای ایس سی کا وہی ایک موقف ہے کہ گیس اور فرنس آئل کی مطلوبہ مقدار نہ ملنے کے باعث بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔