تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

امریکا کا بین البراعظمی جوہری میزائل داغنے کا تجربہ ناکام

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... امریکا کا بین البراعظمی جوہری میزائل داغنے کا تجربہ ناکام ہوگیا۔ جوہری میزائل کو پرواز کے کچھ دیر بعد ہی تباہ کردیا گیا .غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکام کے مطابق بین البراعظمی جوہری میزائل کا تجربہ ناکام ہوگیا اورMINUTE MAN III نامی جوہری میزائل کو پرواز کے کچھ دیر بعد ہی بحرالکاہل کے اوپر تباہ کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ منٹ مین تھری میزائل کو خرابی کی وجہ سے تباہ کیا گیا ہے۔ میٹ مین تھری کا تجربہ کیلی فورنیا کے وینڈن برگ ایئر بیس سے کیا گیا اور خرابی کا پتہ چلتے ہی اسے پرواز کے پانچ منٹ بعد تباہ کردیا گیا۔ میزائل پر جوہری مواد موجود نہیں تھا۔ حکام کے مطابق میزائل میں خرابی کی وجوہات کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.