1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
جعفرآباد : 24 انچ قطر متبادل گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ
جنگ نیوز -
جعفرآباد : 24 انچ قطر متبادل گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ
جعفرآباد…جعفرآباد میں نامعلوم افراد نے 24 انچ قطر متبادل گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیاگیا۔پولیس کے مطابق جعفرآباد کے علاقے گوٹھ نور محمد میں نامعلوم افراد نے 24 انچ قطر متبادل گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔تاہم دھماکے کے وقت پائپ لائن میں گیس موجود نہیں تھی جس سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔