تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ہیپاٹائٹس سے آگاہی کا عالمی دن ، ڈیڑھ کروڑ پاکستانی متاثر

جنگ نیوز -


لاہور…آج ہیپاٹائٹس سے آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ دنیا میں ہر بارہواں جبکہ پاکستان میں ہر دسواں شخص ہیپاٹائٹس سے دوچار ہے اور پاکستان میں صحت کی کم سہولتوں اور مہنگے علاج کے باعث بڑی تعداد میں انسانی جانیں اس بیماری کے ہاتھوں لقمہ اجل بن جاتی ہیں۔ ہیپاٹائٹس پاکستان میں تیسری بڑی بیماری ہے جس سے ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ کروڑ پاکستانی متاثر ہیں۔ پاکستان میں ہیپاٹائٹس اے ، بی، سی، ڈی اور ای کا وائرس زیادہ عام ہے ، اے اور ای کا وائرس آلودہ خوراک اور گندگی سے پھیلتا ہے جس کا مریض ایک سے تین ماہ میں صحت یاب ہوجاتا ہے تاہم ہیپاٹاٹس بی اور سی کے علاج میں غفلت پر جگر آہستہ آہستہ سکڑنے لگتا ہے اور مرض جگر کے کینسر میں تبدیل ہو کر موت کے قریب لے جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہیپاٹاٹس سی آلودہ خون کے ملاپ سے پھیلتا ہے اس لیے استغمال شدہ سرنج سے بچا جائے ،شیو نئے بلیڈ سے کی جائے، آپریشن کے آلات کو جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جائے جبکہ خون لگوانے سے پہلے اسکریننگ کرائی جائے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وزن کم ہونے لگے، رنگت میں پیلاہٹ شروع ہو، پاوٴں اور جسم میں سوجن یا متلی اور خون کی الٹیاں آئیں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیپاٹاٹس کا علاج مہنگا اور تکلیف دہ ہے اس مرض سے بچاو کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کے ساتھ عوام میں شعور اجاگر کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.