تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

آئین میں غیرقانونی تقرریاں کالعدم قرار دینے کا اختیار ہے،چیف جسٹس

جنگ نیوز -


اسلام آباد…سپریم کورٹ نے حج اسکینڈل کیس کی تحقیقات پر حسین اصغر کی بحالی سے متعلق اپنے حکم اور سیکریٹری اسٹبلشمنٹعہدے سے ہٹائے جانے والے سہیل احمد کے ایشو پراٹارنی جنرل کو وزیراعظم کا باضابطہ جواب جمع کرانے کیلئے مزید ایک دن مہلت دے دی ہے۔عدالت کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حسین اصغر اسکردو سے آتے ہوئے لاپتا ہوگئے ہیں۔ چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چھ رکنی خصوصی بنچ نے حج اسکینڈل کیس کی سماعت کی، اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق اور ڈی جی ایف آئی اے تحسین انور نے عدالت کو بتایا کہ حسین اصغر 26 جولائی کو اسکردو سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے تھے لیکن اس کے بعد سے ان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا اور نہ ہی کوئی ٹیلی فونک رابطہ ہوسکا ہے، عدالت نے اس پر تعجب کا اظہارکیا ، اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان کی وزیراعظم سے تفصیلی بات ہوئی ہے ،وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ انہیں دوبارہ بلائیں گے، اس لئے پیر تک مہلت دی جائے ، چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ممکن نہیں معاملہ کو درمیان نہیں چھوڑا نہیں جاسکتا، اس لئے کل تک جواب لاکر عدالت کو بتائیں، چیف جسٹس نے اٹارنی کو کہاکہ جو مجازاتھارٹی ہے اسے بتائیں کی عدالت کو اپنی حدود کا احساس ہے، بات کسی ایک افسر کی نہیں ، بات اصول کی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ ایک آدمی جب فیصلہ کرلے کی آئین پر چلنا ہے تو وہی درست بات ہے، انحراف کی روش پکڑ لی تو یہ درست نہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.