تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

بھارت:چپڑاسی کی اسامیوں کیلئے پی ایچ ڈی،ایم فل اورماسٹرز کی درخواستیں

جنگ نیوز -


کراچی…رفیق مانگٹ…جنوبی ایشیاکی لیڈر شپ کا خواب دیکھنے والے بھارت میں بیروزگار ی کا یہ حال ہے کہ راجستھان یونیورسٹی میں 15چپڑاسی کی اسامیوں کے لیے پی ایچ ڈیز،ایم فل،ایم ایس سی اور ایم بی اے سمیت تین ہزار امیدواروں نے درخواست دیں ۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق 4700 بھارتی روپے کی اس نوکری کے لیے اتنی زیادہ درخواستیں ظاہر کرتی ہیں کہ بھارت میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے اُمیدوار کمپیوٹر سائنسز،میڈیا سائنسز اور دیگر شعبوں میں اعلیٰ ترین ڈگریاں رکھنے کے باوجود مار ے مارے پھرتے ہیں اور ان کو کوئی روزگار کے مواقع نہیں مل رہے۔ وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ اس قبل چپڑاسی کی جاب کے لیے پی ایچ ڈیز،ایم فل،ایم بی اے یا ایم ایس سی پاس امیدواروں کی طرف سے درخواستیں نہیں آئی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.