1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کھودا پہاڑنکلا چوہا،سال بعد ائیربلو حادثے کی عبوری رپورٹ جاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایربلیومسافر طیارے کے حادثے کو ایک سال گزرنے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عبوری تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے، سول ایوی ایشن سے جاری اعلامیے کو عبوری تحقیقاتی رپورٹ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں جو باتیں بتائی گئی ہیں وہ میڈیا اپنی رپورٹس میں کئی بار سامنے لاچکا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ائیربلوکا طیارہ اسلام آباد سے سترہ کلومیٹر کے فاصلے پر مرگلہ کی پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہوا، تحقیقات میں تخریب کاری سمیت تمام پہلووٴں کا جائزہ لیاگیا،،تحقیقات میں آگ لگنے، پرندے ٹکرانے، عملے کی غفلت، انسانی غلطی، انتظامی کوتاہی کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے، سول ایوی ایشن کے مطابق عبوری تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرکے وفاقی حکومت کو بھیج دی گئی ہے ، جبکہ تحقیقاتی رپورٹ طیارہ سازاور ڈیزائن کرنے والی کمپنیوں کا موقف آنے کے بعد جاری کی جائے گی۔