1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کراچی کی ملیر جیل سے چودہ بھارتی ماہی گیر رہا
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کی ملیر جیل سے چودہ بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا ہے ۔ ان قیدیوں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا گیا ہے ،،جنھیں بس کے ذریعے واہگہ بارڈر روانہ کردیا گیا ہے جہاں انھیں بھارتی حکام کے حوالے کیا جائیگا۔ رہا ہونے والے بارہ قیدیوں کو پندرہ دسمبر 2010 اور دو کوپندرہ اپریل 2011 کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔جیل حکام کے مطابق اب بھی کراچی کی جیلوں میں 260 بھارتی قید ہیں۔