تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

صومالیہ میں قحط؛ 25ہزار بچے غذائی قلت کیخطرے سے دو چار

جنگ نیوز -


موغادیشو…فارن ڈیسک… صومالیہ میں 18ہزار بچے غذائی قلت کا شکار ہوکر مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئے اور ان بچوں کی تعداد25ہزار سے زیادہ ہونے کا خطرہ ہے ۔امریکی خبر رساں ادارے نے اقوام متحدہ کیحوالے سے بتایا کہ جنوبی صومالیہ کے قحط زدہ علاقوں میں غذائی قلت کا شکار بچوں کے لیے جہاز کے ذریعے دس ٹن غذائی پیکٹس گرائے گئے۔اقوام متحدہ کی طرف سے صومالیہ کو قحط زدہ قرار دینے کے بعد پہلی بارکینیا کے فضائی راستے سے عالمی ادارہ خوراک نے غذا فراہم کی ۔عالمی ادارے کے مطابق عسکریت پسندوں کے زیر قابو علاقے میں22لاکھ افراد تک امداد فراہم کرنا مشکل ہے۔خشک سالی نے ایتھوپیا،کینیا اور صومالیہ کے اس علاقے کو شدید متاثر کیا ہے جہاں تینوں ممالک کی سرحدیں ملتی ہیں۔اس خطے میں ایک کروڑ 13لاکھ افراد کوا مداد کی ضرور ت ہے۔یونیسف ایمرجنسی پروگرام کے تحت کینیا کے تین لاکھ بچوں کو ویکسی نیشن فراہم کر رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.