تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

امریکا: خاتون نے مسلح ڈاکو کوہاتھا پائیکے بعد بھاگنے پر مجبورکردیا

جنگ نیوز -
ایزونا…امریکی ریاستArizona میں ایک خاتون اس وقت ہیرو بن گئیں جب انھوں نے اپنی دُکان میں داخل ہو نے والے اسلحہ سے لیس ڈاکوسے با قاعدہ لڑ کر اسے خالی ہاتھ بھاگنے پر مجبور کر دیا۔یہ خاتون دکان پر کلرک کی خدمات سر انجام دے رہی تھیں کہ اچانک منہ کو نقاب سے ڈھانپے ایک ڈاکو نے ان کی پشت پر گن تان لی ۔اس حرکت کے بعد یہ خاتون اس ڈاکو کے دکان لوٹنے کے ارادے کوفوراً سمجھ گئیں اور اپنے بچاؤ کیلئے خطرات کے پیشِ نظر اس سے الجھ کر اسے آگے بڑھنے سے روک دیا ۔چند منٹوں کی اس ہاتھا پائی کے بعد یہ خاتون اس ڈاکو کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئیں اور یہ ڈاکو گن سمیت بھاگنے پر مجبور ہو گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.