1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
سنگاپور میں تیار کر دہ انسان کی طرح محبت کر نے والا روبوٹ
جنگ نیوز -
سنگاپور…این جی ٹی…آپ نے یہ تو سُنا ہو گا کہ محبت کو خریدا نہیں جا سکتا لیکن سنگاپور کی یو نیورسٹی میں ماہرین نے ایک مشین کو محبت کر نا سیکھا دی ہے۔ان ماہرین کا تیار کردہ یہ ایسا منفرد روبوٹ ہے جو انسان کی طرح محبت کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جدید ٹیکنالو جی کے حامل اس روبوٹ کو بر ف کے ایک گولے کی شکل میں تیار کیا گیا ہے جو اپنے اندر نصب خاص سینسرز،ما ئیکرو فون اور کیمرہ کے ذریعے اپنے اردگرد کے ماحول کا جا ئزہ لیتاہے اور جب کو ئی انسان اس پر پیار سے ہاتھ پھیرتاہے تو یہ آٹو میٹک نظام کے تحت چل کر اسی کے پاس چلا جاتاہے۔ اس روبوٹ کی حیثیت ایک نا زک کھلونے کی بھی ہے جوجذبہ محبت سے آگا ہ ہے اور اس سے پیار کر کے بچے اور بڑے اپنے اکیلے پن کو دور کر سکتے ہیں۔