1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
اٹلی کی یو نیورسٹی میں با قاعدہ طور پر آئس کر یم بنانے کی تعلیم کا آغاز
جنگ نیوز -
روم…دنیا بھر میں ٹھنڈی ٹھنڈی آئس کریم ہر بچے اور بڑے کی من پسند ہو تی ہے لیکن اسے تیار کر نا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ،یہی وجہ ہے کہ اٹلی کے شہر Bolognaکی یو نیورسٹیGelato میں با قاعدہ طور پرطا لبعلموں کو آئس کر یم بنانے کی تعلیم دی جا رہی ہے۔دنیا بھر سے ہزاروں اسٹوڈنٹس آئس کریم بنا نے کے طریقہ کار کو سیکھنے کیلئے اس یو نیورسٹی کا رخ کرتے ہیں جہاں ایک باقاعدہ کورس کی صورت میں ما ہر آئس کریم میکر اساتذہ پہلے لیکچرز اور پھر پر یکٹیکل کی صورت میں انھیں یہ سیکھاتے ہیں کہ عمدہ اور لذیذ آئس کر یم کیسے بنائی جا تی ہے۔اگر آپ بھی آئس کر یم بنانا سیکھنا چاہتے ہیں تو انتظار کیسا ،اٹلی کی یو نیورسٹی میں داخلہ لیں اور مستند طور پر آئس کریم بنانے کے ماہر بن جائیں ۔