1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
بر طانیہ : پلمبر نے دنیا کی سب سے لمبی مو ٹر بائیک تیار کر لی
جنگ نیوز -
لندن…بر طانیہ کی کاؤنٹی Lincsمیں ایک نو جوان پلمبر Colin Furzeنے دنیا کی سب سے لمبی مو ٹر با ئیک تیار کر لی ہے۔یہ بائیک حیرت انگیز طور پر72فٹ لمبی ہے جس میں با آسانی 25افراد بیٹھ کر اس منفرد سواری کے مزے لے سکتے ہیں۔3ہزار پو نڈ مالیت کی اس بائیک میں 35میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلا حیت مو جو د ہے جسے ایک ماہ کی مدت میں مکمل کیاگیا ہے۔حال ہی میں اس بائیک کے موجد Colin نے 22افراد کو اپنے ساتھ اس بائیک پر بیٹھا کر اس کا عملی مظاہر ہ بھی پیش کیا۔