1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
مہاراجہ عمد سنگھ دوئم کے زیراستعمال رولز رائس نیلامی کیلئے پیش
جنگ نیوز -
کیلیفورنیا…ہندوستان میں برطانوی راج کے دور میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹاہ کے مہاراجہ عمد سنگھ دوئم کے زیرِ استعمال رہنے والی رولز رائس نیلامی کے لیے پیش کردی گئی ہے۔1925میں تیار کیے گئے رولس رائس کے اس ماڈل میں مہاراجہ کے چیتے کے شکار کے شوق کے پیشِ نظر مشین گن،اسپاٹ لائٹ اور توپ بھی نصب کی گئی تھی۔19اگست کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونیوالی نیلامی میں ایک مشہور نیلام گھر کے تحت پیش کی گئی اس سرخ رنگ کی رولس رائس کے7لاکھ 50ہزارسے1ملین ڈالر تک میں نیلام ہوجانے کی اُمید ظاہر کی جارہی ہے۔