تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

جنوبی کوریا میں مال بردار طیارہ گر کرتباہ ،2افراد ہلاک

جنگ نیوز -
سیول...جنوبی کوریا کے جنوبی جزیرے میں ایک مال بردار طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے۔ کوسٹ گارڈترجمان کے مطابق سمندر میں تلاش کے دوران جزیرے سے سو کلومیٹر دورطیارہ کا کچھ ملبہ مل گیاہے ، مزید تلاش کیلئے کوسٹ گارڈ بوٹس اور ایک ہیلی کاپٹر کام کررہے ہیں۔ شنگھائی Pudong ائیرپورٹ سے پرواز کے بعد طیارہ میں آگ لگ گئی تھی۔ کنٹرول روم کو مطلع کرنے کے بعد ہوائی جہاز رڈار سے غائب ہوگیاتھا ،جس میں پائلٹ اور کو پائلٹ سوارتھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.