1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کراچی:پلاسٹک فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 4 مزدور زخمی
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کے علاقے نیو کراچی میں پلاسٹک فیکٹری کا بوائلرپھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں چار مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے۔ نیو کراچی سیکٹر 12 میں واقع پلاسٹک فیکٹری کا بوائلر اچانک زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ کو بڑھنے سے روکا اور فیکٹری میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو باہر نکالا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں کام کرنے والے چار مزدور آگ سے جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر سول اسپتال پہنچایا گیا۔