1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
دورہ زمبابوے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کااعلان کردیاگیا
جنگ نیوز -
لاہور...دورہ زمبابوے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کااعلان کردیاگیا،عدنان اکمل،سہیل تنویر،عمران فرحت ٹیم میں واپس آگئے ہیں،وہاب ریاض،عبدالرحمان اورعمرگل کوآرام دیاگیاہے جبکہشعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت کلیرنس سے مشروط کردی گئی ہے ۔لاہور میں پریس کانفرنس دورہ زمبابوے کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کر تے ہوئے بتایا کسی ٹیم کوہلکانہیں لے سکتے،اس لئے ٹیم میں سینئرزکے ساتھ نوجوان کھلاڑی ٹیم میں شامل کیے ہیں، دورہ زمبابوے کیلئے مصباح الحق قومی ٹیم کے کپتان ہونگے۔قومی ٹیم میں11ریگولراور5ریزروکھلاڑی شامل ہیں،ٹیم محمدحفیظ،توفیق عمر،عمران فرحت،اظہرعلی،یونس خان ، اسدشفیق،عمراکمل، رمیزراجا،عدنان اکمل،سعیداجمل شامل یاسرشاہ،سہیل تنویر،سہیل خان،جنیدخان اوراعزازچیمہ شامل ہیں جبکہ وہاب ریاض،عبدالرحمان اورعمرگل کوآرام دیاگیاہے اورشعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت کلیرنس سے مشروط ہے،۔محسن خان نے بتایا کہٹیم زمبابوے میں1ٹیسٹ،3ون ڈے اور2ٹی20میچزکھیلے گی۔