1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
لگتا ہے عدالتی فیصلوں پر عمل نہ کرنیوالوں کو جیل بھجوانا ہوگا، لاہور ہائیکورٹ
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے ہے کہ کیا عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنا بیورو کریسی کی پالیسی بن گئی ہے، لگتا ہے اب عدالتی فیصلوں پر عمل نہ کرنے والوں کو جیل بھجوانا پڑے گا۔ عدالت نے یہ ریمارکس محکمہ تعلیم کے ایک کلرک محمد فیض کی تقرری کے بارے میں عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کے کیس میں دیئے۔ ڈائریکٹر کالجز نے عدالت کو بتایا کہ وہ حج کی ادائیگی کے لئے رخصت پر تھے جس پر عدالت نے کہا کہ وہ کونسا حج ہے جو ایک سال تک رہتا ہے۔عدالت کی طلبی پر کچھ دیرمیں ہی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت سے معافی مانگی اور یقین دہانی کرائی کہ سات دن میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کر دیا جائے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا بیورو کریسی نے عدالتی فیصلوں پر عمل نہ کرنے کی پالیسی بنا رکھی ہے اگر ایسا ہے تو عدلیہ بیورو کریسی سے خود نمٹ لے گی۔