1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
سنجے دت عرف منا بھائی 29جولائی کو 52برس کے ہوجائیں گے
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ...بالی ووڈ اسٹار سنجے دت29جولائی کو 52برس کے ہوجائیں گے۔29جولائی1959کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں بالی ووڈ اداکاروں سنیل دت اور نرگس کے یہاں پیدا ہونے والے سنجے نے بھی والدین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے1981میں بطور ہیرو بالی ووڈ فلمRockyمیں جلوہ گر ہوئے۔گو سب سے پہلے 1971میں والد کی فلم میں چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے سنجے کسی کی نظروں میں نہیں آسکے لیکن فلم راکی کے ذریعے انہیں بالی ووڈ میں پہلا مرکزی کردار حاصل ہوا۔اپنے فلمی کیرئیر میں کئی تنازعات کا شکار ہوکر جیلوں کے چکر کاٹنے والے سنجے دت نے بالی ووڈ کو ساجن،واستو،کھل نائیک،مشن کشمیر،جوڑی نمبر ون،کانٹے،منا بھائی ایم بی بی ایس،لگے رہو منا بھائی،شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا اور دھمال سمیت کئی کامیاب فلمیں دیں اور کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔