1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
خطر ناک کرتب کا مظاہر ہ مہنگا پڑ گیا
جنگ نیوز -
نیویارک …سینٹرل مانیٹرنگ...خطر ناک کر تب دکھانا ہر شعبدہ باز کے بس کی با ت نہیں یہی وجہ ہے کہ اس ویڈیو میں موجود دو اسٹنٹ مین کا کر تب انھیں مہنگا پڑ گیا۔سینکڑوں افراد کی مو جودگی میں ان کا ر سواروں نے تیز رفتاری میں چلتی گا ڑی کو راستے میں کھڑی رکاوٹوں سے جمپ لگا کر جیسے ہی زمین کی طر ف موڑا تو گا ڑی پہیوں پر اترنے کے بجائے منہ کے بل زمین پر اس شدت سے ٹکرائی کے تما شائیوں کی خوف سے چیخیں ہی نکل گئیں۔ گاڑی زمین سے ٹکر انے کے بعد ناصرف تباہ ہو گئی بلکہ قلا بازیاں کھاتی ہو ئے دور تک چلی گئی۔