تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

امریکی ریاست ایری زونا میں بلند ترین شمسی ٹاور تعمیرکرنے کا منصوبہ

جنگ نیوز -


نیویارک…سینٹرل مانیٹرنگ...امریکی ریاست ایری زونا کے صحرائی علاقے میں ایک شمسی ٹاور تیار کرنے کا منصوبہ پیش کردیا ہے جو2015تک تکمیل کے مراحل طے کرلے گا۔ایک آسٹریلوی فرم کے تیار کردہ اس منصوبے کے تحت ایری زونا میں 2ہزار 625فٹ بلند ٹاور تعمیر کیا جائیگا جو دنیا کی دوسری بلند ترین بلڈنگ کا اعزاز بھی اپنے نام کرلے گا۔دنیا کی بلند ترین عمارت دبئی کے برج خلیفہ سے صرف92فٹ چھوٹا یہ ٹاورسورج کی روشنی سے توانائی کا حصول ممکن بنائیگا۔700ملین ڈالر سے زائد کی لاگت سے تیار ہونے والے اس ٹاور سے ناصرف1ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع سامنے آئیں گے بلکہ اس سے پیدا ہونے والی توانائی لاکھوں گھروں میں بجلی پہنچانے کے لیے کافی ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.