1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
سہیل عباس کو خدمات کے اعتراف میں دو لاکھ روپے نقد انعام
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر کھیل حلیم عادل شیخ نے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سہیل عباس کو ان کی خدمات کے اعتراف میں دو لاکھ روپے نقد انعام دیا۔ مشیر کھیل کے دفتر میں ہونیوالی تقریب پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس کو چیک پیش کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری اسپورٹس شعیب صدیقی بھی موجود تھے ، حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ہی ملک میں خوشیوں کی خبریں دے رہے ہیں ، انہیں ہر موقع پر یاد رکھنا چاہیے، جبکہ اولمپین سہیل عباس نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان اولمپکس میں کھویا ہوا اعزازدوبارہ حاصل کرے۔