تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کوئٹہ : جشن آزادی میراتھن عادل صدیق نے جیت لی

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . . . کوئٹہ میں جشن آزادی کے سلسلے میں ہونیوالی میراتھن عادل صدیق نے جیت لی۔فرنٹیر کور بلوچستان کے زیراہتمام میراتھن کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ہنہ جھیل سے شروع ہوئی اور ایوب اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوئی۔ریس میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبیداللہ خان سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عادل صدیق نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ پانچ منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، عدیل فضل نے دوسری اور وقاص بھٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی میراتھن کے راستے میں سکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.