تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ناٹنگھم ٹیسٹ: بھارتی ٹیم میں ظہیر خان کی شرکت مشکوک

جنگ نیوز -


ناٹنگھم . . . . . بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے ناٹنگھم میں شروع ہوگا۔ ٹرینٹ برج میں کھیلے جانیوالے میچ میں بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان کی شمولیت انجری کے باعث مشکوک ہوگئی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں 196 رنز سے شکست کھانے کے بعد بھارتی ٹیم دوسرے میچ میں فائٹ بیک کرنے کیلئے پر عزم ہے،لیکن اس کیلئے سب سے بڑی مشکل ظہیرخان کاان فٹ ہونا ہے،انجری کے باعث لیفٹ آرم فاسٹ بولرکی ٹیم میں شمولیت مشکوک ہے۔ انکی جگہ فاسٹ بالنگ کی اہم ذمہ داری سری سانت یا مناف پٹیل کو سونپی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب انگلش ٹیم عمدہ کارکردگی کے تسلسل کوبرقراررکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ فاسٹ بولرجیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم پہلے سے بھی اچھی کارکردگی دکھائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.