تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18 ارب 30 کروڑ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئے

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا عمل جاری ہے، اور 6کرور 78 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان سید وسیم الدین نے جیو نیوز کوبتایا کہ23 جولائی کو ختم ہونیوالے کاروباری ہفتے کو ملکی زرمبادلہ ذخائر 6کروڑ 78 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 18 ارب 30 کروڑ کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے پاس 14 ارب 74 کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 3 ارب 55 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ سمندر پاکستانیوں کی طرف سے رقوم بھجوانے کی وجہ سے ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.