تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

مراقبہ دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، تحقیق

جنگ نیوز -


واشنگٹن . . . . . دنیاوی افکار سے یکسوئی حاصل کرنے والا مراقبہ دماغ کی صلاحیتوں کو بے پناہ بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر ارتکاز توجہ اور بہت زیادہ فعالیت کے دماغی مرض سے بھی بچاتا ہے۔ اس مراقبہ کو ”آئی ایم تکنیکس“ کا نام دیا گیا ہے۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں تخلیقی آموزش کے ماہر اور پرنسپل انویسٹی گیٹر پروفیسر سارینا جے گروس والڈ نے کہا ہے کہ مراقبہ کی یہ تکنیک مشکل نہیں جو انسان کو سیکھنے کے عمل کی پہچان کراتی ہیں۔ یہ تکنیک توجہ نہیں بلکہ دماغ کو کنٹرول کرنے کا طریقہ اور مشق کراتی ہیں جس سے وہ ایک منظم حالت میں آجاتا ہے۔ خاص طور پر تشویش، ڈپریشن اور بچوں میں توجہ کی کمی کے مسئلہ میں یہ بہت کارگر ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے دماغی بیماری ”اے ڈی ایچ ڈی“ سے مکمل افاقے کیلئے ان تکنیکس کو مجرب قرار دیا ہے جن کو سائیکاٹری جریدے ”مائنڈ اینڈ برین“ نے اپنی تازہ اشاعت میں جگہ دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.