1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کراچی اسٹاک میں مندی،انڈیکس بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی اور انڈیکس بارہ ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔ جمعرات کوکاروبار کا آغاز منفی ہوا اور یہ رحجان تمام دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ عدالت عظمیٰ اور ریاستی اداروں میں جاری تنازعہ کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں نئی خریداری سے گریز کیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 167 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار98 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم 6 کروڑ 43 لاکھ شئیرز رہا۔ سب سے ز یادہ کام حب پاور کمپنی کے شئیرز میں ہوا جس کی قیمت 49 پیسے کمی کے بعد39 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 185 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار502 پوائنٹس پر بند ہوا، تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ تسلسل کل بھی برقرار رہ سکتا ہے۔