1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کروشین ٹینس:کارلوس فریرو اورالیگزینڈر ڈولگوپولوف کی کامیابیاں
جنگ نیوز -
زغریب . . . . . کروشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں دفاعی چمپئن اسپین کے یوان کارلوس فریرو اوریوکرین کے الیگزینڈر ڈولگوپولوف نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی۔ اوماگم،کروشیا میں ہونیوالے ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں دفائی چمپئن یوان کارلوس فریرو نے ہوم فیورٹ ایوان جوبیکک کوایک چھ ، چھ تین اورچھ چار سے شکست دیدی۔ دوسرے راؤنڈ کے اور میچ میں یوکرینین یوان کارلوس نے اٹلی کے فلیپو وولنڈیری کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا، انکی جیت کا سکور چھ ایک اور چھ دو رہا۔