1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
یوای ٹی یونیورسٹی :انٹری ٹیسٹ آوٴٹ کرنے پر مزید5افراد گرفتار
جنگ نیوز -
لاہور ... انٹی کرپشن حکام نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آوٴٹ کرنے کے الزام میں مزید5افراد کوگرفتار کر لیا ہے، اس طرح گرفتار ملزموں کی تعداد8ہو گئی ہے ،انٹی کرپشن ذرائع کے مطابق جمعرات کی رات گرفتار کئے جانے والوں میں 2یونیورسٹی ملازم بھی شامل ہیں،تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے اور گروہ سے تعلق رکھنے والے مزید ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ان ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزموں کا تعلق ایسے گروہ ہے جو مختلف یونیورسٹیوں اور بورڈز کے پیپر آوٴٹ کرتا اور پیسے لے کر امتحانات میں امیدواروں کے نمبر بڑھاتا رہا ہے۔اس سے پہلے یونیورسٹی کے دو ملازمین محمد انیس اور اشرف کے علاوہ نیٹ کیفے کے مالک شجاع زیدی کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔