1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
بن غازی :باغیوں کے فوجی سربراہ عبدالفتاح یونس حملے میں ہلاک
جنگ نیوز -
بن غازی ... بن غازی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیبیا کی باغی قومی عبوری کونسل کے ترجمان عبدالجلیل نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ باغیوں کے فوجی سربراہ جنرل عبدالفتاح یونس العبیدی ایک مسلح گروپ کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ عبوری کونسل نے اپنے فوجی سربراہ کی ہلاکت پر تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب عرب ٹی وی نے بتایا ہے کہ جس ہوٹل میں عبدالفتاح یونس کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا تھا ، اس پر مسلح افراد نے شدید فائرنگ کر دی لیبیا کا باغیوں نے اعتراف کیا ہے کہ انکے فوجی سربراہ وسابق وزیر داخلہ عبدالفتاح یونس حملے میں ہلاک کردیئے گئے ۔