تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کراچی: امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے باعث پرانی سبزی منڈی اور اورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاون کے علاقے گلفام آباد ،بخاری کالونی سمیت پرانی سبزی منڈی اور عیسی نگری میں کے علاقوں میں رات گئے پولیس کا سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ اورنگی ٹاون میں ہونے والے سرچ آپریشن کی نگرانی ایس ایس پی ویسٹ آصف علی شیخ کررہے ہیں۔سرچ آپریشن میں پولیس کے ایک ہزار سے زائد کمانڈوز کے علاوہ علاقہ پولیس اور انٹیلی جنس اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ رینجرز اہلکار آپریشن ہونے والے علاقوں کے باہر تعینات ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقہ کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے اور گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔پرانی سبزی منڈی اور سوک سینٹر کے قریب واقع فلیٹوں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ سرچ آپریشن میں ایلیٹ فورس کے کمانڈوز سمیت پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.