تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کراچی: مختلف علاقوں میں10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری

جنگ نیوز -
کراچی: مختلف علاقوں میں10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ جبکہ کے ای ایس سی نے گیس کی فراہمی کے بعد اضافی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں 8 سے دس گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جاری ہیجس سے کاروبار اور شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق کراچی الیکڑک سپلائی کمپنی کو سوئی سدرن گیس سے 180 مکعب فٹ گیس کی فراہمی کے بعدشہرمیں اضافی لوڈسیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کیا ہے۔رہائشی علاقوں میں 3 سے 8 گھنٹے جبکہ صنعتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔جبکہ کیا ی ایس سی نے کراچی واٹر بورڈ، بلدیہ عظمیٰ اور مختلف حکومتی اداروں کو 3 دن میں وجبات ادا کرنے کی مہلت دی بصورت دیگر بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کا عندیہ دے دیا۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کے ای ایس سی کو پی ایس او اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس اور فرنس آئل کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے اور حکومتی اداروں کے بقایاجات کی ادائیگی سے متعلق آج اجلاس طلب کرلیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.