1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
شام: سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
شام: سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک
دمشق… شام میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوئے ،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے مشرقی علاقے دیر الزور میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دیر الزور میں مظاہرین رات کو بھی سٹرکوں پرموجود ہیں اور سٹرکوں پر ٹینک اور فوجی اہلکار بھی نظر آئے۔دو افراد دارالحکومت دمشق کے قریب مضایا Madayaشہر میں فوجی سرچ آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے۔