1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ، تین افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ، تین افراد ہلاک
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں آج فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق ناگن چورنگی کے پل پر نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔ نیوکراچی کیعلاقے بشیر چوک کے قریب بھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی جبکہ اورنگی ٹاوٴن نمبر 5 میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔