1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
شاہراہ قراقرم توسیعی منصوبے پر آج سے دوبارہ کام شروع ہوگا
جنگ نیوز -
شاہراہ قراقرم توسیعی منصوبے پر آج سے دوبارہ کام شروع ہوگا
گلگت…وزیراعظم پاکستان کی جانب سے 9 کروڑ ڈالرز کی منظوری کے بعد چینی کمپنی نے شاہراہ قراقرم توسیعی منصوبے پر آج سے دوبارہ کام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔جی ایم نیشنل ہائی وے اتھارٹی عبداللہ جان نے گلگت میں جیو نیوز سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ فنڈز کے اجرا میں تاخیر کے باعث چینی کمپنی نے شاہراہ قراقرم توسیعی منصوبے پر 15 جولائی سے کام بند کردیا تھا،تاہم وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے منصوبے کے مختص فنڈز میں سے سات ارب تراسی کروڑ روپے فوری طور پر جاری کرنے کی منظوری دی ہے،جی ایم این ایچ کے مطابق فنڈز کی منظوری کے بعد نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور چینی تعمیراتی کمپنی کے حکام میں مذاکرات ہوئے جس کے بعد چینی کمپنی نے شاہراہ قراقرم توسیعی منصوبے پر آج سے دوبارہ کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔