تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ناٹنگھم،بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج شروع ہوگا

جنگ نیوز -


ناٹنگھم…بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے ناٹنگھم میں شروع ہوگا۔ ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی فاسٹ بالر ظہیر خان کی شمولیت انجری کے باعث مشکوک ہوگئی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں 196 رنز سے شکست کھانے کے بعد بھارتی ٹیم دوسرے میچ میں فائٹ بیک کرنے کے لیے پرعزم ہے،لیکن اس کے لیے سب سے بڑی مشکل ظہیرخان کاان فٹ ہونا ہے،انجری کے باعث لیفٹ آرم فاسٹ بولرکی ٹیم میں شمولیت مشکوک ہے۔ انکی جگہ فاسٹ بالنگ کی اہم ذمہ داری سری سانت یا مناف پٹیل کو سونپی جاسکتی ہے۔ دوسری جانب انگلش ٹیم عمدہ کارکردگی کے تسلسل کوبرقراررکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ فاسٹ بولرجیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم پہلے سے بھی اچھی کارکردگی دکھائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.