تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

آزادکشمیر : نئے صدر کا انتخاب آج ہوگا،سردار یعقوب کی کامیابی کا امکان

جنگ نیوز -
مظفرآباد…آزاد کشمیر کے نئے صدرکا انتخاب آج ہوگا،، پیپلزپارٹی نے حاجی یعقوب خان کو نامزد کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے خان بہادر خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے انتیس جولائی کو صبح گیارہ بجے سے دوپہر دوبجے تک قانون ساز اسمبلی چیمبرمیں ممبران اسمبلی اپنے ہاتھ اٹھاکر یا خفیہ رائے شماری کے ذریعے پولنگ ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے چوہدری لطیف اکبر کا نام بطور صدر لیا جا رہا تھا اور پانچ اراکین اسمبلی نے انکے لیے کاغذات نامزدگی بھی وصول کیے تھے،،تاہم حاجی یعقوب خان کو بطور صدر نامزد کیے جانے کے بعد مظفرآباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں احتجاج بھی کیا۔ حاجی یعقوب خان 2001 اور 2006 میں قانون ساز اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں، جبکہ2001 میں وہ سردار سکندر حیات کی کابینہ میں وزیر صحت بھی رہے ،2006 میں انہوں نے سردارعتیق احمد خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی اور 9 ماہ تک آزادکشمیر کے وزیراعظم بھی رہے ،حالیہ انتخابات سے قبل حاجی یعقوب خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.