تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

اجمل قصاب نے سزائے موت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

جنگ نیوز -

نئی دہلی… اجمل قصاب نے ممبئی ہائی کورٹ کے موت کی سزا کے فیصلے کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اجمل قصاب نے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا، بھارت میں ممبئی حملوں میں گرفتار ملزم اجمل قصاب نے اپنے موت کی سزا کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلینج کیا ہے۔مئی 2010 میں ٹرائل کورٹ نے 5 دفعہ پھانسی کی سزا سنائی تھی۔اس سال فروری میں اس کی سزا کو ہائی کورٹ نے برقراررکھا۔ پاکستان میں بھی اجمل قصاب کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔اور جلد ہی پاکستان کاعدالتی کمیشن ممبئی حملوں کے ملزمان سے بیانات قلمبند کرائے گا۔ اجمل قصاب سال 2008 میں ممبئی حملوں کاواحد گرفتار ملزم ہے۔جس میں 166 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.