تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

مختلف علاقوں میں شدید بارش،سرگودھا میں کرنٹ لگنے سے3بچے جاں بحق

جنگ نیوز -


لاہور…ضلع صوابی کے علاقے ٹوپی میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔سرگودھا میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ادھر میانوالی میں گزشتہ روز موسلادھار بارش کے بعد گھروں میں داخل ہونے والا سیلابی پانی ابھی تک نہیں نکالا جاسکا ہے۔ضلع صوابی میں جمعرات اور جمعہ کی شب طوفانی بارش ہوئی۔جس کے بعد تحصیل ٹوپی میں برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔سرگودھا کے علاقے چک نمبر 39 شمالی میں ٹوٹے ہوئے تاروں سے بے خبر بارش میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے تین بچے وقاص ،بابر اور سمیرا کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔دوسری جانب میانوالی میں پہاڑوں پر موسلادھار بارش کے بعد ٹھٹھی شریف میں داخل ہونے والے سیلابی پانی کی نکاسی کے لئے ابھی تک کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔سیلابی پانی کے باعث گرنے والے مکانات کے ملبے پر متاثرین تاحال امداد کے منتظر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.