1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
حسین اصغر کووزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے واپس آنے سے روکا،اٹارنی جنرل
جنگ نیوز -
اسلام آباد… سپریم کورٹ میں حج اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے عدالت کو بتایا کہ حسین اصغر کووزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے واپس آنے سے روکاہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے فون پر بتایا ہے کہ حسین اصغرملک کے خوبصورت مقام کچھورا میں ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیاسادہ معاملے کو پیچیدہ نہیں بنایا جارہا ، کیا عدالت،حکومت کہے تو حسین اصغر کو چارج نہ چھوڑنے کا کہاجاسکتا ہے،چیف جسٹس نے اے جی سے استفسار کیا کہ اس صورتحال میں آئینی پوزیشن کیا ہے ؟