تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

روس کے جنگلات میں لگی آگ پھیلنے لگی،علاقے میں خشک سالی کا خدشہ

جنگ نیوز -


ماسکو…روس کے جنگلات میں گزشتہ دنوں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک گیارہ ہزار ہیکٹرز رقبہ اس سے متاثر ہوا ہے۔ سائبیریا اور روس کے یورپی حصے میں لگنے والی آگ کوعشرے کا بدترین واقعہ قراردیاگیاہے۔جس پر کئی دنوں بعد بھی قابو نہیں پایاجاسکا ہے۔اکثر علاقوں میں دھویں کے گہرے بادل چھاگئے ہیں اور فائر فائٹرز آگ بجھانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔آگ کی شدت سے گرمی میں بھی اضافہ ہوا ہے اورحکام کوخدشہ ہے کہ آگ کی وجہ سے ملک کو خشک سالی کا سامناہوسکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.