1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
غریب کی نسبت امیر ممالک کے لوگ ڈپریشن کا زیادہ شکار ہیں، تحقیق
جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک… دنیا کے امیر ممالک کے افرادغریب ممالک کے مقابلے میں ڈیپریشن کا زیادہ شکار ہیں جب کہ مردوں کی نسبت خواتین دگنا اس مرض کا شکار ہیں، ایک نئے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ ترقی یافتہ اور امیرترین ممالک میں لوگوں کے ڈیپریشن ہونے کے امکانات زیادہ ہیں اور خواتین میں دماغی بیماریوں کی شرح مردوں کی نسبت دگنا ہوتی ہیں۔ سماجی و معاشی اشاریوں سے معلوم ہوتا ہے کہ زیادہ آمدنی والے ممالک کی 15فی صد آبادی زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر ڈیپریشن کا شکار ہو تی ہے۔جب کہ یہ شرح کم یا درمیانی آمدنی کے ممالک میں صرف 11 فیصد ہے۔ امریکا،فرانس ،ہالینڈ اور بھارت میں ڈیپریشن کی شرح 30فی صد ہے۔ سب سے کم ڈپریشن کی شرح چین میں6.5فی صد جب کہ میکسیکو میں8فی صد ہے۔یہ تحقیق عالمی ادارہ صحت کے تحت کی گئی جس میں18ممالک کے 89ہزار سے زائد افراد کے ساتھ تفصیلی انٹرویو بھی انکشاف کیا گیاہے ۔