1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
سہیل احمد کو اوایس ڈی بنانے کا نوٹی فکیشن ناقابل عمل ہے، سپریم کورٹ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے حج اسکینڈل کیس کی تحقیقات پر حسین اصغر کو بحال کرنے کی پاداش میں او ایس ڈی بنائے گئے سہیل احمد کواو ایس ڈی بنانے کے نوٹی فکیشن کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے 7 روز میں انہیں کسی بھی مناسب پوسٹ پر مقرر کرنے کا حکم دے دیاہے۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ حسین اصغر بدستور گلگت بلتستان میں ہیں جس پر سپریم کورٹ نے انہیں اسلام آباد واپسی پر ایف آئی اے میں فوری چارج دینے کا حکم بھی دیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے حج اسکینڈل کیس کی تحقیقات پر حسین اصغر کو بحال کرنے کی پاداش میں او ایس ڈی بنائے گئے سہیل احمد کے حوالے سے کہا کہ مجاز اتھارٹی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ سہیل احمد کو کہیں بھی مقرر کریں تاہم انہیں او ایس ڈی بنانے کا نوٹی فکیشن ناقابل عمل ہے۔ بعد ازاں حج اسکینڈل کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔