1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
ٹویٹرکے انداز تحریر سے ٹوئیٹ کرنیوالے کی صنف کاپتہ چلایا جاسکتا ہے
جنگ نیوز -
کراچی…رفیق مانگٹ… ٹویٹرکے انداز تحریر سے ٹوئیٹ کرنے والے کی صنف کاپتہ چلایا جاسکتا ہے۔ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹوئیٹر کے کچھ جملوں ،فقروں اور محاورں سے اس کی جنس کی شناخت کی جا سکتی ہے۔ خواتین ٹویٹر زیادہ استعمال کرتی ہیں اور ان کی شرح55فیصد جب کہ مردوں کی 45فیصد ہے۔ خواتین کے ٹویٹ میں چاکلیٹ اور شاپنگ کے الفاظ زیادہ استعمال ہوتے ہیں۔ جب کہ مردوں کے ٹویٹ میںhttpاور گوگل کے الفاظ ہوتے ہیں۔انٹرنیٹ صارفین کے لئے ٹویٹر کبھی کبھی 140 حروف کے اندر اندر پیچیدہ یا تفصیلی باتیں کیے بغیر بات چیت کابہترین طریقہ خیال کیا جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق کمپیوٹر پروگرام tweets میں استعمال کی جانے والی زبان کا تجزیہ کر کے ٹویٹر کی صنفی شناخت کرسکتا ہے۔اس تحقیق کے اعدادو شماراسکاٹ لینڈ میں نیچرل لینگوئج پراسیسنگ میں ایمپریکل میتھڈ کانفرنس میں پیش کیے گئے۔ایک کمپنی نے ٹویٹرکے صارفین کی صنف کی شناخت پر تحقیق کی ، ٹویٹر اپنے رجسٹرڈ صارفین سے کبھی بھی اس کی صنف کے متعلق نہیں پوچھتا ۔ٹویٹر کو خود سے صارفین کی صنف کی معلومات کی ضرورت نہیں ہے ،اسی وجہ سے ٹویٹر صارفین کا تجزیہ کیا گیا، محققین نے ٹویٹر کے صارفین کے پروفائل سے تفصیلات جمع کی جس میں اسکرین نام ،مکملنام ، مقام ، یو آر ایل اورمختصر خاکہ شامل ہے ان تمام تفصیلات کو کمپیوٹر پروگرامنگ کے ذریعے معلوم کیا گیا ۔