تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کر شمہ کپور ’ستے پہ ستا‘ کے ریمیک میں ہیما مالنی کا کر دار ادا کر یں گی

جنگ نیوز -


ممبئی…این جی ٹی…ماضی کی مقبول اداکارہ کر شمہ کپور بالی ووڈ میں طویل غیر حاضری کے بعد ایک بارپھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ وکرم بھٹ کی فلم Dangerous Ishqاور ہاؤس فل ٹو میں آئٹم سونگ کے ساتھ ساتھ اب کرشمہ کپور مشہورِ زمانہ بالی ووڈ فلم ”ستے پہ ستا“ کے ریمیک میں سنجے دت کی بیوی کے کردار میں جلوہ گر ہونگی۔سنجے دت کے پروڈکشن ہاؤس کے تحت بننے والے ماضی کی اس کامیاب فلم کے ریمیک میں سنجے دت ایشوریا رائے بچن کو لینے کے شدت سے خواہاں تھے مگر ان کے انکار کے بعد اب کر شمہ کو اس کر دار کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ماضی کی سپر ہٹ فلم 'Satte Pe Satta' میں مر کزی کر دار امیتابھ بچن اور ہیما مالنی نے ادا کیا تھا جو آج بھی ان دونوں کی لازوال اداکاری کے باعث ان کے مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.