1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
آزادکشمیر،کوٹلی میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے11افراد ہلاک
جنگ نیوز -
مظفرآباد…آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی میں ہائی ایس کھائی میں گرنے سے11افرادجاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔ایس پی کوٹلی گلفراز خان نے جیونیوز کو بتایا کہ گاڑی علاقہ پلیرہ سے پوٹا جارہی تھی کہ سہنسہ کے مقام پرموڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔حادثے میں آٹھ افرادموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ3 شدید زخموں نے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑا۔ حادثے میں 6 افرادزخمی بھی ہوئے۔جن میں سے 4کی حالت ناز ہے۔شدید زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کردیاگیا ہے۔حادثے کے فوری بعد مقامی افراداور انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔