تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

رائے ونڈ کے تبلیغی مرکز سے متعلق تنقیدی بیان پر وزیرداخلہ کی طلبی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…پارلے منٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے رائے ونڈ کے تبلیغی مرکز سے متعلق تنقیدی بیان پر وزیرداخلہ رحمان ملک کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا ہے پارلے منٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بندکمرے کا اجلاس اسلام آباد میں سینیٹر رضاربانی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس وزارت داخلہ سے بھیجے گئے 2 قانونی بل زیر غورآئے ، یہ بل انسداد دہشت گردی ایکٹ اور انسداد دہشت گردی اتھارٹی قانون سے متعلق ہیں، اجلاس میں وزارت دفاع کے سیکریٹری سمیت کوئی عہدے دار نہ آیا جس میں کمیٹی نے دونوں بلوں پر غور موخر کردیا، قومی سلامتی کمیٹی نے رائے ونڈ تبلیغی مرکز سے متعلق رحمان ملک کے بیان پر غور کیا تو سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ایسا کوئی بیان ان کے علم میں نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.