1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
آسٹریلیا: مگرمچھ کو صفائی کر نے والی جھا ڑو سے قابو کر کے بے بس کر دیا
جنگ نیوز -
برسبین…این جی ٹی…آسٹریلیا کے شمال مغربی شہر میں ایک مصروف شاہراہ پر مو جود نکاسی کے نالے سے اچانک نمودار ہو نے والے ایک5فٹ لمبے خطر ناک مگرمچھ کو لو گوں نے صفائی کرنے والے جھا ڑو (Broom)سے قابو کر کے بے بس کر دیا ۔اس دیوہیکل مگرمچھ کی اچانک سٹرک پر آمد کے بعد ڈرائیوروں اور راہ گیروں میں خوف پھیل گیا جس کے بعد وہاں موجود صفائی کر نے والے عملے اور پولیس نے ڈر کر بھاگنے کے بجائے اپنے ہاتھوں میں پکڑے جھاڑوؤں کا استعما ل کر تے ہو ئے اس مگر مچھ کو مزید آگے بڑھنے سے روک دیا۔یہ مگر مچھ اس قدر غصے میں تھا کہ اپنے منہ اور جسم پر مو جود جھاڑوؤں کو ہٹا تے ہو ئے لو گوں کی طرف حملہ کر نے کی کو شش بھی کرتا رہا۔مسلسل جدوجہد کے بعد بالآخر اس مگر مچھ کی آنکھوں پرکپڑاڈال کر اسے سٹرک سے ہٹا کر محفو ظ مقام پرلے جایاگیا۔