تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

عالمی اور ایشیائی حصص بازاروں میں مندی کا رجحان

جنگ نیوز -
لندن/ہانگ کانگ …جنگ نیوز… عالمی اور ایشیائی حصص بازاروں میں جمعہ کو کاروبار میں مندی چھائی رہی۔ جمعہ کو ارلی ٹریڈ میں یورپی بنچ مارک انڈکس ڈاؤن رہے۔ برٹش ایف ٹی ایس ای 100 انڈکس 58 سے 73 پوائنٹس کی کمی سے کھلا، انڈکس مجموعی طور پر 1.2 فیصد کم رہا۔ جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.2 فیصد اور فرانس کا سی اے سی 40 انڈکس 50 پوائنٹس سے 1.4 فیصد تک کمی کا شکار رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں بریک کے بعد شیئرز فلیٹ رہے اور کوئی واضح بہتری نہ آ سکی۔ بنچ مارک نکی 225 انڈکس 34.53 پوائنٹس کم رہا۔ ہانگ کانگ کے حصص بازار میں شیئرز 1.03 فیصد، سڈنی میں 0.60 فیصد، شنگھائی میں 0.12 فیصد، سیول میں 0.22 فیصد اور تائی پی (تائیوان) میں 0.77 فیصد تک کم رہے۔ دوسری طرف نیویارک وال اسٹریٹ میں ڈاؤ جونز انڈکس اپنی 0.51 ویلیو سے محروم رہا، ایس اینڈ پی 500 انڈکس 0.32 فیصد ڈاؤن رہا جبکہ نسڈک کے شیئرز میں کوئی کمی بیشی نہ ہو سکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.