تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

جنوبی کوریا میں مال بردار طیارے کا حادثہ، 2 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
سیول…جنگ نیوز…جنوبی کوریا میں مال بردار طیارے کے حادثے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ جنوبی کورین ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جنوبی جزیرہ جی جو میں ایشیانا ایئرلائنز کے ایک مال بردار طیارے کے اندر دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی اور وہ تھوڑی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ انچن ایئرپورٹ سے چینی شہر شنگھائی کا پوڈونگ جارہا تھا۔ طیارے کے پائلٹ نے پرواز کی تھوڑی دیر بعد انچن ایئرپورٹ سے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی اور بتایا کہ طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی ہے تاہم طیارہ اسی اثناء میں راڈار سے غائب ہو گیا۔ طیارے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ سوار تھے۔ طیارے میں آتش گیر مواد والا 58 ٹن سامان بھرا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.